بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عسکری ترقی کے لئے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ معیار کے ترقیاتی تقاضوں پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے یہ بات چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفد کے کل رکنی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چار سال سے زائد عرصے سے چینی فوج کی تعمیر کے لئے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” پر عمل درآمد کے بعد سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسے بہت سے تضادات اور مسائل کا بھی سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار، اعلی کارکردگی، کم لاگت اور پائیدار ترقی کا راستہ اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ تعمیری نتائج تاریخ اور حقیقی جنگی آزمائش پر پورا اتر سکیں.شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چینی فوج کی تعمیر کے لئے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اہداف اور کاموں کی تکمیل قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے نظام کی حمایت سے لازم و ملزوم ہے۔ چین کی نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی بھرپور ترقی سے فائدہ اٹھانا، جنگی صلاحیت کی تعمیر اور اطلاق کے طریقہ کار میں جدت لانا، تیز ردعمل اور جدید ٹیکنالوجی کی تیزی سے تبدیلی کے میکانزم کو بہتر بنانا اور نئے معیار کی جنگی صلاحیت کی ترقی کو تیز کرنا ضروری ہے۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات