بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : شیئرنگ آپر چینو نیٹیز ود دی ورلڈ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد شکاگو میں کیا گیا۔منگل کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ عالمی معیار کے مربوط مواصلات اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی برتری کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کے ترقیاتی مواقعوں کا اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خبروں کی رپورٹنگ، معلومات اور وسائل کے تبادلے کے لئے ایک میڈیا پلیٹ فارم قائم کریں گے ، چین کے تجربے اور دانشمندی کو دنیا کے ساتھ بانٹیں گے تاکہ چینی جدیدکاری کی کامیابیاں دنیا کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکیں۔تقریب میں شریک متعدد مہمانوں نے چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور ترقیاتی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔اطلاعات کے مطابق ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : شیئرنگ آپر چینو نیٹیز ود دی ورلڈ ” گلوبل ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا سلسلہ یورپ، افریقہ، مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکہ، ایشیا اور دیگر خطوں کے کئی ممالک میں بھی منعقد کیا جائے گا۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات