کابل (نمائندہ خصوصی) چینی حکومت کی جانب سے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد کی پہلی کھیپ کی حوالگی کی تقریب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد ہوئی۔ افغانستان میں چین کے سفیر چاؤ شینگ اور افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر برائے امورِ مہاجرین خلیل حقانی نے مشترکہ طور پر تقریب میں شرکت کی۔اس دفعہ انسانی بنیادوں پر امدادی سامان میں گاڑیاں، خیمے اور کمبل وغیرہ شامل ہیں۔ان سامان کو دوسرے ممالک سے افغانستان واپس آنے والے تارکین وطن اور بے گھر افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔
چاؤ شینگ نے کہا کہ افغانستان واپس آنے والے پناہ گزینوں کی آباد کاری میں مدد کرنے کے لیے چینی حکومت نے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے عملی نفاذ کا ایک ٹھوس مظہر ہے۔یقین ہے کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے افغان عوام مشکلات سے نکل کر اپنے وطن کی تعمیرنو کر سکیں گے۔ خلیل حقانی نے چینی حکومت کی جانب سے امداد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان امدادی سامان کی اس کھیپ کا بہتر استعمال کرنے کے لیے سخت محنت کرے گا، تاکہ اسے ان لوگوں میں تقسیم کیا جاسکے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز