بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ میں پوچھا گیا کہ جاپانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ جاپان کی دائیں بازو کی قوتیں معاوضہ دے کر افراد کی بھرتی، مصنوعی ذہانت کے وسیع پیمانے پر استعمال اور دیگر ذرائع سے بڑی تعداد میں جھوٹی معلومات تیار کر رہی ہیں، تاکہ چین کے خلاف جاپانی جارحیت کی تاریخ کو مسخ کیا جا سکے اور عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔ بدھ کے روز ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین اس معاملے پر شدید تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان کی دائیں بازو کی قوتیں نہ صرف چین کے خلاف جارحیت کی تاریخ پر سنجیدگی سے غور و فکر کرنے میں ناکام رہی ہیں بلکہ مسلسل تاریخی حقائق کو مسخ کرنے اور اپنی تاریخی ذمہ داری کو کم تر ظاہر کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ یاسوکونی شرائن پر حاضری، درسی کتب میں ردوبدل اور یادگاری مقامات کی تشریح میں تبدیلی جیسے اقدامات کے ذریعے غلط تاریخی نظریات کو فروغ دیا گیا، جس سے جاپانی معاشرے، بالخصوص نوجوان نسل، کو شدید گمراہ کیا گیا۔آج ، دائیں بازو کی قوتیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور جاپان کی دوبارہ عسکریت پسندی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہیں، جس کے خطرات اور منفی اثرات پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہیں۔ یہ بین الاقوامی انصاف، جنگِ عظیم دوم کے بعد قائم ہونے والے عالمی نظام اور تاریخی حقیقت کے لیے کھلا چیلنج ہے، جو علاقائی امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔عالمی برادری کو اس صورتحال کے بارے میں انتہائی چوکنا رہنا چاہیے اور ایسی کوششوں کی بھرپور اور دوٹوک مخالفت کرنی چاہیے۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم