بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے صدر کارلوس ویلے نووا کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔بدھ کے روز انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، جبکہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نمایاں نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات کی ترقی کو بے حد اہمیت دیتے ہیں اور صدر کارلوس نووا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ چین۔افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کو ایک نئے موقع کے طور پر بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور دونوں ملکوں کے عوام کو اس تعاون کے ثمرات سے مزید مستفید کیا جا سکے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت