بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تازہ ترین پیش رفت اور کامیابیوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے 2013 میں پہلی بار بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تجویز پیش کیے جانے کے بعد سے چین نے گزشتہ 10 سال سے زیادہ عرصے کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے اور یہ ایک کھلا ، جامع ، باہمی فائدہ مند اور جیت جیت تعاون پر مبنی مقبول بین الاقوامی عوامی تعاون کا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ گزشتہ سال چین کی بی آر آئی میں شامل ممالک کے ساتھ سامان کی تجارت 19.5 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو 2.8 فیصد اضافہ ہے، اور کل درآمداور برآمد کے حجم کا 46.6 فیصد ہے، جو اس انیشی ایٹو کی تجویز کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
کشادگی کبھی نہیں رکے گی اور تعاون اچھے مستقبل کی نوید لائے گا. چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح تک ترقی دینے، دنیا کے تمام ممالک کی جدیدکاری کو فروغ دینے اور ایک زیادہ کھلی، جامع، باہم منسلک اور مشترکہ ترقی پر مبنی دنیا کی تعمیر کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات