بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کا فیصلہ جاری کیا۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ نظام کو بہتر کرنا اور ترقی دینا ، قومی حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بنانا، 2035 ء تک ایک اعلیٰ سطحی سوشلسٹ مارکیٹ کی حامل معیشت کی تعمیر کو مکمل کرنا، اور بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کا ادراک کرنا ، تاکہ اس صدی کے وسط تک چین کو ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی جا سکے۔
فیصلے کے مطابق آنے والے عرصے میں ایک اعلیٰ سطحی سوشلسٹ مارکیٹ کے حامل اقتصادی نظام کی تعمیر کی جائےگی ۔ اس پورے عمل میں ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کو فروغ دیا جائےگا، سوشلسٹ ثقافتی طاقت کی تعمیر کی جائےگی، لوگوں کے معیار زندگی کو مزید بلند کیا جائےگا، ایک خوبصورت اور پرامن چین کی تعمیر کی جائےگی، سی پی سی کے قائدانہ معیاراور طویل مدتی حکمرانی کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائےگا اور 2029 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 80 ویں سالگرہ تک اس فیصلے میں تجویز کردہ اصلاحاتی امور کو مکمل کیا جائےگا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز