بیجنگ (بزنس رپورٹر) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوً نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مزکورہ اجلاس ایک بہت اہم اجلاس ہے اور بین الاقوامی برادری کو نئے عہد میں چین کی علی میار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا ایک فوکس بیرونی دنیا کے لیے چین کے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینا ہے۔ اجلاس مین ‘سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اصلاحات کو گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدید یت کو فروغ دینے کے فیصلے” کی منظوری دی گئی ہے ،جس میں بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس وقت اقتصادی عالمگیریت کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، یہ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کریں اور عالمی اقتصادی نظام اور صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی معیشت میں ضم ہو گا اورجامع طور پر اصلاحات کو فروغ دینے خاص طور پر یرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے ذریعے چینی طرز کی جدید یت کو مزید آگے بڑھائے گا تاکہ دنیا کو چین کے مزید کھلے پن سے فائدہ ہو ، اور پرامن ترقی، باہمی طور پر فائدہ مند تعاون، مشترکہ خوشحالی پر مشتمل عالمی جدیدیت کو فعال طور پر فروغ دیا جا سکے ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز