بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ امریکہ فلپائن کو اس کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین نے امریکہ اور فلپائن کے درمیان فوجی تعاون پر بارہا اپنا موقف واضح کیا ہے۔ امریکہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں شامل فریق نہیں ہے اور اسے چین اور فلپائن کے درمیان سمندری معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ فلپائن کو اس بات سے بھی بخوبی آگاہ ہونا چاہیے کہ بحیرہ جنوبی چین میں محاذ آرائی کے لیے بیرونی ممالک کا ساتھ دینا صرف علاقائی استحکام کو نقصان پہنچائے گا اور کشیدگی میں اضافہ کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بلاکس کے درمیان سیاسی اور فوجی محاذ آرائی پر اکسانے کا کوئی بھی عمل غیر مقبول ہے اور ضرور ناکام ہو گا ۔ ہم متعلقہ ممالک کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی سلامتی اور ترقی اور علاقائی امن و استحکام کا تحفظ کریں اور یہ واحد درست راستہ ہے کہ اچھی ہمسائیگی اور دوستی کو برقرار رکھا جائے ، بات چیت اور مشاورت کی جانب واپس آیا جائے اور اسٹریٹجک خودمختاری کی پاسداری کی جائے ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز