بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے انٹر پارلیمانٹری الائنس آن چائنہ کی جانب سے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام نہاد الائنس ہمیشہ چین سے متعلق غلط معلومات پھیلاتا ہے اور اس پر کسی کو اعتبار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سفارتی تعلقات کے حامل ممالک کے تائیوان حکومت کے ساتھ کسی بھی شکل میں سرکاری روابط رکھنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعصب کو ترک کر تےہوئے امور تائیوان کا استعمال کر کے چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند ہونی چا ہیے اور دو طرفہ تعلقات کے لئے سازگار ماحول میں کام ہونا چاہیئے ۔ لین جیئن نے زور دیا کہ تائیوان کی علیحدگی اور آبنائے تائیوان کا امن دو متضاد چیزیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کی علیحدگی بین الاقوامی نظام کے لئے سنگین ترین چیلنج، خطے میں صورتحال کی سب سے خطرناک تبدیلی اور خطے میں امن کے لئے سب سے بڑا نقصان ہے۔لین جئین نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کی جانب سے علیحدگی کی کوشش بے کار ہے اور ہتھیاروں کی خریداری سے تحفظ حاصل نہیں ہو پائے گا ۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات چین کی وحدت کے تاریخی رجحان کو نہیں روک سکتے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز