بیجنگ (آن لائن) یکم اگست کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 15 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے فوج کے قیام کی صد سالہ مدت کے ہدف کا حصول ، قومی دفاع اور فوج کی جدیدکاری میں ایک نئی صورتحال کی تشکیل۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فوج کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے ہدف کو مقررہ وقت پر حاصل کرنا اور عوامی فوج کو عالمی معیار کی فوج میں تبدیل کرنا ایک جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت تعمیر کے لئے اسٹریٹجک تقاضے ہیں۔ نئے دور میں فوج کی مضبوطی کے حوالے سے سوچ پر عمل درآمد، نئے دور میں فوجی اسٹریٹجک پالیسی پر عمل درآمد، میکانائزیشن، انفارمیٹائزیشن اور انٹیلی جنس کی مربوط ترقی پر عمل کرنا اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے لیے اسٹریٹجک صلاحیت کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ فوجی حکمرانی کو جامع طور پر مضبوط بنانا، قومی دفاع اور فوجی اصلاحات کی کامیابیوں کو مستحکم اور وسیع کرنا اور مربوط قومی اسٹریٹجک نظام اور صلاحیتوں کو مستحکم اور بہتر بنانا ضروری ہے۔
مضمون میں اس بات پر بھِی زور دیا گیا ہے کہ عوامی فوج قومی اقتدار اعلیٰ ، وحدت اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنے، چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کے لئے اسٹریٹجک حمایت فراہم کرنے اور عالمی امن اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے اعتماد اور صلاحیت رکھتی ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز