بیجنگ (بزنس رپورٹ) ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے” کے موضوع پر پریس کانفرنسوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا ۔ وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے ، چین کی کھپت نے مستحکم ترقی برقرار رکھی ہے ، اور سال کی پہلی ششماہی میں صارفی اشیاء کی مجموعی خوردہ فروخت 23.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ، جو 3.7 فیصد کا اضافہ ہے۔
سال کی پہلی ششماہی میں اشیاء کی درآمدات و برآمدات 6.1 فیصد اضافے کے ساتھ 21.2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں۔ خدمات کی درآمدات اور برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ اشیاء اور خدمات کی درآمدات اور برآمدات نے معاشی ترقی میں 13.9 فیصد حصہ ڈالا۔ وزارت تجارت کی جانب سے 16,000 اہم غیر ملکی تجارت اور غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے ایک سروے کے مطابق، ستر فیصد سے زیادہ کاروباری اداروں کی سالانہ برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔
اس کے علاوہ، سال کی پہلی ششماہی میں، نئے قائم کردہ غیر ملکی مالی اعانت والے اداروں کی تعداد 27،000 رہی، اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کا تناسب پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.4 فیصد پوائنٹس بڑھ گیا، اور سرمایہ کاری کے ڈھانچے کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے .
اگلے مرحلے میں، وزارت تجارت ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر کو فروغ د ینے اور ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے کی بھر پور کوشش کرے گی ۔
Trending
- چین کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
- عالمی برادری کو جاپان کے حالیہ غلط بیانات اور اقدامات پرانتہائی چوکس رہنا ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- جب لوگ پیٹرول پمپ پر بے بس ہو جائیں، دنیا خاموشی سے نئی پٹڑی پر منتقل ہو رہی ہوتی ہے
- چین اور روس کو بڑے منصوبوں کے عملی نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے، چینی عہدیدار
- چائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت
- قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں کی جِلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع
- جاپان کی جانب سے نئی ”انڈو پیسیفک حکمت عملی“ پر عالمی مبصرین کی تشویش
- چین، سدرن تھیٹر کمانڈ کا ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت
- چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی آپریشن مئی میں مستحکم رہا
- مستقبل کی صنعتوں کی ترقی میں عمدہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے، چینی صدر