چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے مصر کے وزیر خارجہ اور امیگریشن ، بدرعبدالعاطی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔بد ھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین اور مصر کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری تاریخ کے بہترین دور میں ہے۔ چین کی سفارتکاری کی مجموعی صورت حال میں مصر کو ایک اہم مقام حاصل ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا رواں سال مئی میں چین کا سرکاری دورہ انتہائی کامیاب رہا اور دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے ایک عظیم الشان خاکہ تشکیل دیا ہے۔ فریقین کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کرنا چاہیے اور نئے دور کے چین مصر ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مصر چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطحی تبادلے کو تیز کرنے، دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے تیار ہے۔
فریقین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے واضح کیا کہ غزہ تنازعہ کے معاملے پر کوئی دوہرا معیار نہیں ہو سکتا۔ فلسطین کے مسئلے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ غزہ تنازعے کے مخمصے کے جواب میں چین نے تین مراحل پر مشتمل ایک تجویز پیش کی ہے۔ چین بین الاقوامی انصاف کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، عرب ممالک کے ساتھ یکجہتی کو مضبوط بنائے گا اور کشیدہ صورتحال میں اضافے اور بگاڑ سے بچنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز