پیرس (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے پیرس سے چائنا میڈیا گروپ کے صدر کے نام ایک خط بھیجا ، جس میں چائنا میڈیا گروپ کو پیرس اولمپکس کی نشریات میں زبردست کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور نشریات میں شریک تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تھامس باخ نےاپنے خط میں کہا کہ 2024 کے پیرس اولمپکس کامیابی سے اختتام پذیر ہوئے اور چائنا میڈیا گروپ نے اولمپک کھیلوں کے دوران نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ، جس کی وجہ سے عالمی ناظرین کی تعداد ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کی مضبوط حمایت سے ہم نے مل کر دنیا بھر کے اربوں ناظرین تک اولمپک کھیلوں کی رسائی کو یقینی بنایا.چائنامیڈیا گروپ کی حمایت اور لگن کے بغیر موجودہ اولمپکس اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے تھے۔ تھامس باخ نے کہا کہ آئی او سی سی ایم جی کے عملے جیسے مخلص میڈیا شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے اور شکر گزار ہے۔ آئی او سی اور چائنا میڈیا گروپ کے درمیان شراکت داری اولمپک موٹو کی واضح عکاسی کرتی ہے ، جو “تیز تر، اعلی تر ، مضبوط تر اور زیادہ متحد” ہے۔
Trending
- امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ کی اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
- سی ایم جی 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تیسری ریہرسل کا انعقاد
- چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، چینی صدر
- امریکی ٹیرف جنگ کے خلاف چین کا جواب ، اعلیٰ بلی ٹیکس
- چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ
- چین میں سانس کے متعدی امراض تمام معلوم جراثیموں کی وجہ سے ہیں، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن
- چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ
- برف کی معیشت سے چینی لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئی ہے، چینی میڈیا
- چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات
- چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ