چین کا قومی یوم ماحولیات منایا گیا ۔ اس سال کا موضوع “اقتصادی اور سماجی ترقی کی جامع سبز تبدیلی کو تیز کرنا” ہے ۔اس دن کی مرکزی تقریب جنوب مشرقی چین کے صوبہ فو جیئن کے شہر سان منگ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں جامع سبز تبدیلی کے اہم نتائج کا ایک سلسلہ جاری کیا گیا.
چین کے قومی کمشین برائے ترقی و اصلاحات کے نائب سربراہ چاؤ چن شین نے مرکزی تقریب میں کہا کہ چین دنیا میں توانائی کے استعمال کی شدت میں تیز ترین کمی کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے اور چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت اور ترقی کی رفتار دنیا میں سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ، چین نے دنیا میں سب سے بڑا اورمکمل نئی توانائی کا انڈسٹریل چین سسٹم قائم کیا ہے .چاؤ چن شین نے کہا کہ چین کے فوٹو وولٹک ماڈیول کی پیداوار لگاتار 16 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے ، جو دنیا کے 70فیصد فوٹووولٹک ماڈیولز اور 60فیصد پون بجلی کا سامان فراہم کرتا ہے۔ 2024 کی پہلی ششماہی میں ، چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کا مارکیٹ میں تناسب 35.2فیصد تک پہنچا جو بڑی معیشتوں میں پہلے نمبر پر ہے۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد
- وزن کم کرنے والی دوا اوزمپیک کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ
- ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران متعدد ایشیائی ممالک کے لوگوں نے مل کر چینی نئے سال کا جشن منایا
- چین کی جانب سے متعلقہ پانیوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چینی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ، چینی وزارت خارجہ
- چین کی عالمی سیاحتی شہروں کے لئے بین الاقوامی معیار قائم کرنے میں پیش رفت
- چین کا ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ
- چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- وزیراعظم ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے کل یو اے ای جائیں گے
- جنوری 2025کے دوران ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ
- راکھی ساونت پاکستان آئیں گی؟ ہانیہ عامر نے بڑا اعلان کر دیا