تخفیف اسلحہ کے لئے چینی سفیر شین جیان نے چینی وفد کے ساتھ جنیوا میں ہونے والی اسلحے کی تجارت کے معاہدے کے فریقوں کی دسویں کانفرنس میں شرکت کی۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق عام مباحثے میں اپنی تقریر میں شین جیان نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت روایتی ہتھیاروں کی عالمی تجارت کو ریگولیٹ کرنے والی واحد قانونی دستاویزکے طور پر ، اسلحے کی تجارت کا معاہدہ عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی سلامتی و حکمرانی کو فروغ دینے میں خصوصی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں معاہدے میں چین کی شمولیت عالمی گورننس کے نظام کا دفاع کرنے، کثیر الجہتی کی حمایت کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے چین کے خلوص اور عزم کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ ہتھیاروں کی تجارت کے معاہدے کی اگلی دہائی کو دیکھتے ہوئے، چین تجویز کرتا ہے کہ سب سے پہلے، کثیر الجہتی کو برقرار رکھنا اور مشترکہ سلامتی کو فروغ دینا ہوگا۔دوسرا یہ کہ معاہدے کے مقصد کو پورا کرنا اور قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا ۔ تیسر ی تجویز یہ ہے کہ عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لئے تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اس معاہدے کے اختیارات اور قوت کو مسلسل بڑھایا جاسکے اور دنیا میں مشترکہ سلامتی اور دیرپا امن کے حصول میں نیا کردار ادا کیا جاسکے۔
اسلحے کی تجارت کا معاہدہ، جو اقوام متحدہ کے فریم ورک میں اسلحے کی تجارت کے میدان میں واحد بین الاقوامی قانونی دستاویز ہے، دسمبر 2014 میں نافذ العمل ہوا۔یوں سال 2024 اس معاہدے کے نفاذ کا دسواں سال ہے۔ اب تک 115 تنظیموں اور 27 ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
Trending
- امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ کی اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
- سی ایم جی 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تیسری ریہرسل کا انعقاد
- چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، چینی صدر
- امریکی ٹیرف جنگ کے خلاف چین کا جواب ، اعلیٰ بلی ٹیکس
- چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ
- چین میں سانس کے متعدی امراض تمام معلوم جراثیموں کی وجہ سے ہیں، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن
- چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ
- برف کی معیشت سے چینی لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئی ہے، چینی میڈیا
- چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات
- چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ