چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں این پی سی کی بین الپارلیمانی یونین سے الحاق کی 40ویں سالگرہ کی یاد میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کی۔شی جن پھنگ نے چین کے دورے پر آنے والے مختلف ممالک کے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور نشاندہی کی کہ ہم سب "گلوبل ساؤتھ” کے رکن ہیں۔ اگرچہ مختلف ممالک کے قومی حالات ایک دوسرے سے مختلف ہیں، لیکن ہم سب ہم خیال , اچھے بھائی اور اچھے شراکت دار ہیں۔چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرنے کے لیے تیار ہے جس سے سب کو فائدہ پہنچے اور جامعیت، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلے ریاست سے ریاست کے تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں، قانون ساز اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ممالک کے درمیان برابری اور باہمی اعتماد کے تعلقات قائم کریں، باہمی فائدہ مند اور ترقی یافتہ تعاون کو وسعت دیں۔ چین ہمیشہ "گلوبل ساؤتھ” کا رکن رہا ہے اور ترقی پذیر ممالک کی بڑی تعداد کے ساتھ یکجہتی اور تعاون چین کے خارجہ تعلقات کی غیر متزلزل بنیاد ہے۔ چین تنہا جدیدیت کی پیروی نہیں کرتا ہے بلکہ ترقی پذیر ممالک سمیت دنیا کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے پرامن ترقی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک مستحکم قوت کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین،چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ سیاسی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت پر عمل پیرا ہے۔ چین ہمیشہ کی طرح بین الپارلیمانی یونین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے میں قومی عوامی کانگریس کی حمایت کرے گا، مشترکہ طور پر ترقی کے راستوں اور ادارہ جاتی ماڈلز کے انتخاب کے باہمی احترام کی بنیاد پر قانون سازی اور ریاستی نظم و نسق میں تجربات کے تبادلے کو تقویت دے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز