سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 33 ویں سمر اولمپکس میں شرکت کرنے والے چینی دستے سے ملاقات کی. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیرس اولمپکس میں، آپ نے بہترین نتائج حاصل کئے اور مادر وطن اور لوگوں کے لیے عظیم کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ چینی دستے کی شاندار کامیابیاں نہ صرف ملک میں کھیلوں کی صنعت کی ترقی اور پیشرفت کا بہترین اظہار ہیں بلکہ چین کی جدید کاری کی مہم کی کامیابیوں کا مظہر بھی ہیں جو کہ نئے کھیلوں میں چین کی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے دور اور نئے سفر میں، ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو جامع طور پر فروغ دینا اور چینی طرز کی جدید کاری کے ساتھ قومی نشاۃ الثانیہ کا عظیم مقصد یقیناً کھیلوں کی صنعت کی ترقی کے لیے مضبوط تحریک پیدا کرے گا۔
شی جن پھنگ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ چینی ایتھلیٹس کی شاندار کامیابیوں نے چینی کھیلوں کے جذبے اور اولمپک جذبے کو آگے بڑھایا ہے۔چینی دستے نے دنیا کو چین کی شاندار روایتی ثقافت، چین کا کھلا پن، جامع ، پیشہ ورانہ اور حوصلہ افزا ء انداز اور چینی عوام کی خواہش، جوش اور اعتماد دکھایا ہے۔ مادر وطن اور عوام آپ پر فخر کرتے ہیں اور آپ کو بھرپور سراہتے ہیں۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی دستے نے بہترین اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیتے،کھیلوں کی اخلاقیات کو فروغ دیا، وسیع پیمانے پر عزت اور پہچان حاصل کی اور نئے دور میں چین کی ساکھ کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اولمپکس کی تیاری کے نئے دور میں ہر کوئی سخت محنت جاری رکھے گا، تربیت اور مقابلے کی سطح کو بہتر بنائے گا اور کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے ہنر کی تربیت کو تیز کرے گا ۔
Trending
- چین کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
- عالمی برادری کو جاپان کے حالیہ غلط بیانات اور اقدامات پرانتہائی چوکس رہنا ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- جب لوگ پیٹرول پمپ پر بے بس ہو جائیں، دنیا خاموشی سے نئی پٹڑی پر منتقل ہو رہی ہوتی ہے
- چین اور روس کو بڑے منصوبوں کے عملی نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے، چینی عہدیدار
- چائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت
- قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں کی جِلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع
- جاپان کی جانب سے نئی ”انڈو پیسیفک حکمت عملی“ پر عالمی مبصرین کی تشویش
- چین، سدرن تھیٹر کمانڈ کا ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت
- چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی آپریشن مئی میں مستحکم رہا
- مستقبل کی صنعتوں کی ترقی میں عمدہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے، چینی صدر