چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی اقتصادی ترقی سے دوسرے ممالک کے لیے مواقعوں کی مناسبت سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران، چین کی اقتصادی ترقی کی شرح بڑی معیشتوں میں سر فہرست ہے اور عالمی اقتصادی ترقی میں اس کا حصہ تقریبا 30فیصد رہا ہے اور چین 140 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے. انہوں نے کہا کہ اس سال بھی چین کی معیشت نے اپنے مجموعی استحکام اور ترقی کے رجحان کو جاری رکھا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے 300 سے زائد اہم اصلاحاتی اقدامات پیش کیے، جس سے اعلی ٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کا مضبوط اشارہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین مارکیٹ تک رسائی میں مزید نرمی پیدا کرے گا، آزادانہ کھلے پن اور سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے یکطرفہ کھلے پن کو وسعت دے گا،تاکہ اس سے عالمی سطح پر مشترکہ اوپننگ اپ کو فروغ دیا جا سکے ۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایک بڑی مارکیٹ، مکمل صنعتی نظام اور اچھے کاروباری ماحول کے ساتھ، چین اپنی پائیدار اقتصادی ترقی سے عالمی معیشت میں مزید توانائی فراہم کرے گا
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز