چین کے صدر شی جن پھنگ نے گیارہویں بیجنگ شیانگ شان فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا۔ جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ دنیا میں گزشتہ ایک صدی میں بے مثال زبردست تبدیلیوں اور سلامتی و استحکام کے لیے دنیا کے عوام کی توقعات کے پیش نظر چین نے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو پر عمل درآمد کیا ہے، تمام فریقین کے درمیان مسلسل اتفاق رائے پیدا کیا ہے، بین الاقوامی تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کو فروغ دیا ہے، عالمی سلامتی کی گورننس کو بہتر بنایا ہے اور پائیدار امن اور عالمگیر سلامتی کی حامل دنیا کی تعمیر کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ فورم مساوات، کشادگی، شمولیت اور باہمی سیکھ کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے، اتفاق رائے پیدا کرے گا، باہمی اعتماد کو گہرا کرے گا، اور عالمی سلامتی کے چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے نئی اور عظیم تر خدمات انجام دے گا۔
گیارہو اں بیجنگ ژیانگ شان فورم ، جس کا موضوع “امن کی تعمیر اور مستقبل کا اشتراک” ہے ، 13 ستمبر کو بیجنگ میں شروع ہوا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز