برا زیلیا: چین کے صدر شی جن پھنگ اور برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے برازیلیا میں بات چیت کے بعد مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے صدر لولا کے ساتھ خوشگوار، دوستانہ اور نتیجہ خیز بات چیت کی ہے۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرتے رہنا چاہیے اور خود مختاری ، سلامتی، ترقیاتی مفادات اور دیگر مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنی چاہیے۔ دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے بہتر کام کرنا ضروری ہے۔ ہمیں کثیرالجہتی میکانزم جیسے کہ اقوام متحدہ، جی 20 اور برکس میں قریبی تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ اگلے سال چین-لاطینی امریکہ فورم کے باضابطہ قیام کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر چین ، برازیل اور لاطینی امریکہ کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر چین۔لاطینی امریکہ تعاون کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ لولا نے کہا کہ چین برازیل کا سب سے اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے اور برازیل میں چینی کمپنیوں نے برازیل کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔ دونوں فریقوں نے پائیدار ترقی، بنیادی ڈھانچے، مالیات، توانائی کی تبدیلی، ایرو اسپیس اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسیع اور گہرا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا ہے۔ برازیل اور چین ہاٹ اسپاٹ مسائل کے پرامن حل کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ،جی ٹونٹی اور برکس جیسے کثیر الجہتی میکانزم کے تحت مزید بات چیت اور قریبی تعاون کریں گے۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم