برا زیلیا: سی جی ٹی این اور برازیلین سینٹر فار اکنامک اینڈ سوشل لاء کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے گئے ایک سروے میں 1106 برازیلی جواب دہندگان کے مطابق کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر چین اور برازیل کے درمیان قریبی تعاون اور شراکت نے "گلوبل ساؤتھ” ممالک کے مفادات کے تحفظ اور ایک منصفانہ اور زیادہ معقول بین الاقوامی نظام کی تعمیر میں مزید حوصلہ افزائی کی ہے۔ سروے کے مطابق برازیلی جواب دہندگان میں چین کے حوالے سے پسندیدگی پائی جاتی ہے۔ ان میں سے 95.6 فیصد جواب دہندگان نے عالمی معیشت کی بحالی میں چینی معیشت کے نمایاں کردار کو سراہا۔ 91.6 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین ایک کامیاب ملک ہے۔ 76.2 فیصد جواب دہندگان نے چین کو ایک ذمہ دار بڑا ملک قرار دیا۔ 82.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کے ساتھ تجارت برازیل کے مفاد میں ہے۔ سروے میں 93.7 فیصد جواب دہندگان چین لاطینی امریکہ تعلقات کے بارے میں پرامید ہیں۔ 74 فیصد جواب دہندگان نے لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اثرات کو مثبت قرار دے دیا۔ 71.3 فیصد جواب دہندگان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں برازیل کی شمولیت کی حمایت کا اظہار کیا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز