بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے لائی چھنگ ڈے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس ماہ کے آخر میں بحرالکاہل کے تین “سفارتی ممالک” کے دورے کے حوالے سے سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے اور عالمی برادری کا اس پر عمومی اتفاق رائے ہے۔انہوں نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کی جانب سے “سفارتی ممالک” کے نام نہاد دورے کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی جوڑ توڑ اور “علیحدگی” کے لیےاشتعال انگیزی کے اقدامات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ عمل ایک چین کے اصول پر قائم عالمی برادری کے مضبوط عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا اور نہ ہی چین کی حتمی وحدت کے تاریخی رجحان کو روک سکتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد تاریخی رجحان کو تسلیم کریں اور ایسے درست فیصلے کریں جو ان کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے عین مطابق ہوں
Trending
- یورپی یونین کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
- امریکی ماہر کا مطالبہ، چھو سلک مسودات واپس کیے جائیں
- امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے، چین کی وزارت خارجہ
- چین کی جانب سے ” تھیئَے شیئن جیاؤ، نیو عہ جاؤ کی کورل ریف ایکو سسٹم سروے رپورٹ” جاری
- چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
- محصولات نے چین امریکہ تجارتی معاملات کی سنگینی کو مسخ کر دیا ہے، چینی میڈیا
- امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت
- ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ
- ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا