لیما (نمائندہ خصوصی) پیرو کی صدر دینا بولوارٹے نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اپیک اجلاس کی میزبان کی حیثیت سے، پیرو کثیر الجہتی پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمگیریت کے لیے اعتماد بڑھانے کی توقع کرتا ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا ان کا ملک ترقی کے عمل کو بہتر بنائے گا اور چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ۔دینا بولوارٹے کا ماننا ہے کہ چین اکیس اپیک معیشتوں کے درمیان اقتصادی تبادلوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور چانکے بندرگاہ بحرالکاہل میں چین کے فعال کردار کی ایک مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیرو چین کی پیروی کرتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنا جاری رکھے گا اور چین سے سیکھے گا کہ کس طرح انتہائی غربت سے باہر نکلنا ہے اور ایک مضبوط قوم بننا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چین سے سیکھا ہے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ۔دینا بولوارٹے کا ماننا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو باہمی احترام، انصاف اور امن برقرار رکھنے کی ایک مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیرو بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹو میں شرکت جاری رکھے گا، اپنی اقتصادی مارکیٹ کو وسعت دے گا، اور ابھرتے ہوئے ممالک کی ترقی کو فروغ دینا جاری رکھے گا.اپنے انٹرویو میں صدر دینا بولوارٹے نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا دورہ پیرو اور اپیک اقتصادی رہنماؤں کےاجلاس میں ان کی شرکت نہ صرف پیرو چین تعلقات کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے بلکہ اس سے ایشیا بحرالکاہل تعاون میں نئی تحریک پیدا ہوگی اور اعتماد میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے یہ ا٘مید ظاہر کی کہ آزاد تجارتی معاہدے اور چانکے بندرگاہ جیسے عملی تعاون کے منصوبوں کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کے لئے مل کر کوشش کی جائے گی۔
Trending
- پاکستان بین الاقوامی معاملات میں چین کے مستحکم کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ
- جاپان کا ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس دوبارہ فعال ہو گیا ہے اور تیزی سے کام کر رہا ہے، چینی وزارت خارجہ
- جاپان اور فلپائن کے نام نہاد ” سمندری حد بندی مذاکرات“ غیر قانونی ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- تمام ممالک اپنی ترقیاتی راہ کا آزادانہ انتخاب کرنے کا حق رکھتے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین رواں سال ”شیونگ آن گلوبل گورننس فورم“ کا انعقاد کرے گا، چینی وزیر خارجہ
- وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کا حالیہ دورۂ چین انتہائی کامیاب رہا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا جنوبی ایشیائی ممالک میں کئی منصوبے شروع کر نے کا اعلان
- چین۔پاکستان تعلقات ایک نئی اسٹریٹجک سطح پر پہنچ چکے ہیں، چینی میڈیا
- ”تائیوان کی علیحدگی“ کا راستہ بند گلی کی جانب لے جاتا ہے، چینی وزارتِ دفاع
- محصولات کا مسئلہ ہمیشہ چین اورامریکہ کے تجارتی تعلقات کا ایک اہم مسئلہ رہا ہے، چینی وزارتِ تجارت