بیجنگ: چین نے حال ہی میں افرادی تبادلوں کو آسان بنانے کے لئے اپنے اقدامات کو جاری رکھا ہے اور گزشتہ ہفتے ویزا فری ممالک کی ایک نئی فہرست کا اعلان کیا ہے جس سے غیر ملکی سیاحوں میں چین کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔بدھ کے روزاس حوالے سے چین کی وازارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال کے آخر سے اب تک چین نے 38 ممالک کو ویزا فری رسائی دی ہے اور 25 ممالک کے ساتھ باہمی ویزا فری پالیسی کا نفاذ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ چین نے ویزا درخواست فارم کو آسان بنایا ہے، فنگر پرنٹ کے استثنیٰ کا دائرہ وسیع کیا ہے اور ویزا فیس میں کمی کی ہے جس سے چین میں داخلے کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنے ملک میں غیر ملکی دوستوں کی زندگی کو زیادہ آسان اور آرام دہ بنانے کے لئے بھی اقدامات اختیار کیے ہیں جن میں موبائل ٹرمینلز، بینک کارڈز اور نقد رقم کی ادائیگی جیسی خدمات کو بہتربنانا، انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم بنانا اور غیرملکی دوستوں کے لئے خصوصی خدمات فراہم کرنا شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کے لئے بھرپور کوشش کرتا رہے گا اور دنیا بھر سے دوستوں کے چین آنے کا خیرمقدم کرے گا۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات