بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا گیارہواں سال ہے۔ اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹو کی تعمیر سے متعلق چوتھے سمپوزیم میں گفتگو کی گئی۔ 2016 سے 2024 تک چینی صدر شی جن پھنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹو سے متعلق سمپوزیم میں چار مرتبہ شرکت کی اور ترقی کی سمت دکھائی ۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈانیشٹو کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے مواقع اور چیلنجز دونوں موجود ہیں لیکن مجموعی طور پر مواقع چیلنجز سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس سے بیلٹ اینڈ روڈانیشٹو کے مستقبل میں اعتماد اور طاقت پیدا ہوئی ہے۔ جیت جیت کی ترقی کے لئے امکانات کو کیسے بڑھایا جائے؟اس میں دو الفاظ “رابطہ” اور “نیا” کافی اہم ہیں۔بنیادی ڈھانچے کے ” مضبوط رابطے “، قواعد اور معیارات کے “نرم رابطے” اور عوام کے درمیان “دل سے دل کے رابطے” کو مربوط اور فروغ دینا اہم ہے. صنعتی اور سپلائی چین کا ہموار ہونا بھی “رابطے”کا اہم حصہ ہے۔دوسری طرف، “نیا” اعلی معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون ایک ضرورت ہے. بنیادی ڈھانچے، معیشت اور تجارت جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کے علاوہ، ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے سبز معیشت ، ڈیجیٹل معیشت اور جدت طرازی میں تعاون ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا. توقع ہے کہ مستقبل میں اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی معیشت میں نئی تحریک پیدا کرے گا، تمام ممالک کے لیے جدید کاری کے نئے مواقع لائے گا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دے گا
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات