بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر اور چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کی انفارمیشن سپورٹ فورس کا معائنہ کیا ہے۔ جمعرات کے روز انہوں نے ایک طاقتور جدید انفارمیشن سپورٹ فورس تشکیل دینے اورچینی فوج کے نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی زبردست ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور فوجی انقلاب کا ایک نیا دور تیزی سے بڑھ رہا ہے، جنگی ساخت کا ارتقا ء تیز ہو رہا ہے، اور جدید جنگی میدان میں نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کا کردار نہایت نمایاں ہو گیا ہے۔ انفارمیشن سپورٹ یونٹ سب سے پہلے ایک لڑاکا فورس ہے ، اور ہمیں طاقتور فوج تشکیل دینے اور جنگ جیتنے کے لحاظ سے نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی تعمیر کی انتہائی اہمیت اور بھاری تاریخی فرائض کو صحیح معنوں میں سمجھنا ہوگا ، اور نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی تعمیر اور جنگ جیتنے کے لئے خدمات کی صلاحیت کو تیزتر کرنا ہوگا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ انفارمیشن سپورٹ فورس اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔اسے اپنی تعمیر کو جامع طور پر مضبوط بناتے ہوئے نظم و ضبط کو سختی سے نافذ کرکےانسداد بدعنوانی پر زور دینا چاہیئے اور اپنی مطلق وفاداری، مطلق دیانت داری اور مطلق قابلیت کو یقینی بنانا چاہیئے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز