بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے نیتومبا نندی دائی وا کو جمہوریہ نمیبیا کی صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا۔ جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور نمیبیا کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کیا گیا ہے، عملی تعاون کے وافر ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور فریقین بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں. شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین نمیبیا تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مسلسل فروغ دینےکے لئے نومنتخب صدر نیتومبا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئےتیار ہیں تاکہ دونوں عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جائے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز