بیجنگ (نمائندہ خصوصی) وائٹ ہاؤس نے تائیوان کے لیے 571.3 ملین امریکی ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا۔اسی روز امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تائیوان کو مجموعی طور پر 295 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر چین کے تائیوان علاقے کو اسلحے کی امداد فراہم کی ہے، جو ایک چین کے اصول اور تین چین۔امریکہ مشترکہ اعلامیوں، بلخصوص “17 اگست” کے اعلامیے کی دفعات کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین کی خودمختاری اور سلامتی مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہے، امریکی قیادت کے “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہ کرنے کے عزم کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور “تائیوان کی علیحدگی ” پسند قوتوں کو سنگین غلط پیغام بھیجا گیا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور پہلی سرخ لکیر ہے جسے چین امریکہ تعلقات میں عبور نہیں کیا جاسکتا۔ امریکہ کی جانب سے “علیحدگی کے لیے طاقت کا استعمال” صرف خود کو آگ میں جھونکنے کے مترادف ہے اور “تائیوان کو چین پر قابو پانے کے لیے استعمال کرنا” ناکام ہو جائے گا۔ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز