بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ نے 2024 میں ٹاپ 10 ملکی اور بین الاقوامی مالیاتی خبریں جاری کر دیں۔2024 میں ٹاپ 10 ملکی مالیاتی خبروں میں شامل ہیں: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں ” اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو مزید فروغ دینے کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کا فیصلہ” منظور، اعلیٰ معیار کی ترقی کو صحیح معنوں میں فروغ دیا گیا ہے اور معاشی اور سماجی ترقی کے متوقع اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں گے.سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس نے بڑی تعداد میں سازگار پالیسیاں جاری کی ہیں، نئی پالیسیوں کے پیکیج کی بدولت چینی معیشت میں نمایاں بہتری، چین کی سالانہ اناج کی پیداوار پہلی بار 0.7 ٹریلین کلوگرام کی تاریخی بلندی تک پہنچ گئی، نئی توانائی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار 10 ملین سے تجاوز کر گئی، چین نے ریٹائرمنٹ اصلاحات کا آغاز کیا ،کیپٹل مارکیٹ میں داخلے کے لئے درمیانی اور طویل مدتی فنڈز کی بھرپور رہنمائی،سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی نتیجہ خیز رہی اور چانگ عہ 6 مشن چاند کے عقبی حصے سے نمونےواپس لے کر آنے میں کامیاب۔2024 میں ٹاپ 10 بین الاقوامی مالیاتی خبروں میں شامل ہیں: چین کی جانب سے گلوبل ساوتھ تعاون کی حمایت کے لئے آٹھ اقدامات کا اعلان، چین-افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ کا انعقاد، برکس ممالک کی تاریخی توسیع کے بعد پہلے سربراہی اجلاس کا انعقاد، “بیلٹ اینڈ روڈ”کا تاریخی منصوبہ پیرو کے چنکے بندرگاہ سے چین کے شنگھائی تک دو طرفہ براہ راست جہاز رانی کا آغاز اور چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے کی تعمیر کا آغاز ، فیڈرل ریزرو کا تیسری بار شرح سود میں کمی کا اعلان .دنیا کے مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں مسلسل اضافہ ، “ٹیکسٹ جنریشن ویڈیو” لارج ماڈل سورا کا اجراء، روس یوکرین تنازع کی شدت میں اضافہ اور شام کی سیاسی صورتحال میں اچانک تبدیلی، رواں سال تاریخی اعتبار سے گرم ترین سال ثابت ہوا، اور امریکی حکومتی قرضہ 36 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا.
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز