بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے خلائی اسٹیشن کی مکمل تعمیر کی دوسری سالگرہ کے موقع پر چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے پہلی بار “چین کے خلائی اسٹیشن کی سائنسی تحقیق اور اطلاق پر پیشرفت رپورٹ” (2024) جاری کی۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے چین نے 4 انسان بردار پروازوں، 3 کارگو سپلائیز مشنز اور خلائی جہازوں کی واپسی کے4 مشنز، 5 خلابازوں کے 15 دفعہ طویل مدتی مدار میں قیام،10 خلابازوں کے کیبن سے باہر پے لوڈز اطلاق کی تنظیم اور تکمیل.کیبن سے باہر مرمت کے متعدد مشنز کی انجام دہی اور خلابازوں کی کیبن سے باہر سرگرمیوں کے حوالے سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یکم دسمبر 2024 ء تک چین کے خلائی اسٹیشن نے مدار میں 181 سائنسی اور ایپلی کیشن منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے اور 300 ٹیرا بائٹس سے زائد سائنسی ڈیٹا حاصل کیا ہے۔چینی سائنسی ٹیموں نے مختلف شعبوں میں 500 سے زیادہ اعلیٰ سطحی ایس سی آئی پیپرز شائع کیے ہیں اور 150 سے زیادہ پیٹنٹ حاصل کیے ہیں ، اور کچھ ثمرات کو عمل میں لاگیا گیا اور مقبول عام بنایا گیا ہے ، جس کی بدولت چین میں خلائی سائنس اور ایپلی کیشنز کی تیز رفتار ترقی کو نمایاں طور پر فروغ دیا گیاہے۔
Trending
- وزیرِاعظم شہباز شریف چین کے دورے پر ہانگ چو پہنچ گئے
- چین یونیسکو کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، ڈائریکٹر جنرل یونیسکو
- غیر ملکی ادارے 2026 اپیک چینی سال کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں
- چین میں رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں 287.69 بلین یوان کی غیر ملکی سرمایہ کاری
- چین کا شین زو۔23 انسان بردار خلائی مشن اتوار کے روز روانہ کر نے کا اعلان
- سی ایم جی کے تیار کردہ خصوصی پروگراموں ”شی جن پھنگ کا ثقافت سے لگاؤ“ اور ”صدر شی کے خطوط “ کی سربیا میں نشریات کا آغاز
- چینی صدر کا صوبہ شانشی میں گیس دھماکے کے باعث جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار
- چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کر نے کے لئے تیار
- چوتھی ”چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو“ چین میں منعقد ہو گی