بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے امریکہ کے واشنگٹن اسٹیٹ کے متعدد مڈل اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے نمائندوں کو نئے سال کی مبارکباد کے کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2025 جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔دوسری جنگ عظیم کے دوران چین اور امریکہ نے مل کر امن اور انصاف کے لیے جنگ لڑی اور دونوں ممالک کے عوام کی دوستی خون اور آگ کے امتحان پر پورا اتری۔ امید ہے کہ چین اور امریکہ کے نوجوان “اگلے پانچ سالوں میں تبادلے اور مطالعے کے لئے 50 ہزار امریکی نوجوانوں کو چین مدعو کرنے” کے پروگرام میں فعال طور پر حصہ لیتے رہیں گے، تبادلوں اور بات چیت کو مضبوط بنائیں گے.باہمی تفہیم میں اضافہ کریں گے، روایتی دوستی کو بروے کار لائیں گے اور چین امریکہ تعلقات اور عالمی امن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس سے قبل ریاست واشنگٹن کے متعدد اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے نمائندوں نے چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ اور تمام چینیوں کو نئے سال کی مبارکباد کے کارڈ بھیجے تھے اور 100 سے زائد اساتذہ اور طلباء نے ان کارڈز پر دستخط کیے تھے.
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز