بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں ، چین کی لاجسٹک صنعت کا خوشحالی انڈیکس 53.1فیصد رہا، جو نمبر کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ تھا ، اور خوشحالی انڈیکس 2024 میں بلند ترین معیار پر پہنچ گیا۔مجموعی لاجسٹکس بزنس انڈیکس میں ماہانہ بنیادوں پر مسلسل پانچ ماہ سے اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ لاجسٹکس کاروبار کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک کے ہر علاقے کے مجموعی کاروباری حجم انڈیکس میں متوازن انداز میں اضافہ ہوا اور یہ اضافہ مشرقی علاقے میں سب سے زیادہ تھا۔صنعت کے لحاظ سے ، دسمبر میں الیکٹرونک مشینری ، سیمی کنڈکٹر ، مواصلاتی آلات ، نقل و حمل کے آلات اور نئی توانائی کی گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ میں لاجسٹکس طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے ٹرانسپورٹ ، ایئر ٹرانسپورٹ ، اور پوسٹل ایکسپریس انڈسٹری کے کل کاروباری انڈیکسز 55فیصد سےزائد کے اعلی معیار پر قائم رہے۔ دسمبر 2024 میں چین کا گودام انڈیکس 50.6 فیصد رہا جو توسیع کی حد میں برقرار ہے۔ 2024 میں چین کے گودام انڈیکس کی اوسط سہ ماہی قدر بالترتیب 49.4فیصد، 48.6فیصد، 48.8فیصد اور 50.8فیصد رہی، اور مجموعی طور پر گودام کی صنعت میں آپریشن کا عمدہ رجحان برقرار رکھا گیا ہے
Trending
- وزیرِاعظم شہباز شریف چین کے دورے پر ہانگ چو پہنچ گئے
- چین یونیسکو کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، ڈائریکٹر جنرل یونیسکو
- غیر ملکی ادارے 2026 اپیک چینی سال کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں
- چین میں رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں 287.69 بلین یوان کی غیر ملکی سرمایہ کاری
- چین کا شین زو۔23 انسان بردار خلائی مشن اتوار کے روز روانہ کر نے کا اعلان
- سی ایم جی کے تیار کردہ خصوصی پروگراموں ”شی جن پھنگ کا ثقافت سے لگاؤ“ اور ”صدر شی کے خطوط “ کی سربیا میں نشریات کا آغاز
- چینی صدر کا صوبہ شانشی میں گیس دھماکے کے باعث جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار
- چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کر نے کے لئے تیار
- چوتھی ”چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو“ چین میں منعقد ہو گی