بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں شی شا جزائر پر چین کی فضائی حدود میں آسٹریلوی فوجی طیارے کی دانستہ دراندازی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی فوجی طیارے نے چین کی اجازت کے بغیر جان بوجھ کر شی شا جزائر پر چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی، جس سے چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی اور چین کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا۔ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے اس طیارے کی بے دخلی کے اقدامات جائز، قانونی اور پیشہ ورانہ ہیں۔ چین نے اس سلسلے میں آسٹریلوی فریق سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلوی فریق اس طرح کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانا بند کرے۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات