بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کے خلاف آسٹریلیا کی اشتعال انگیزی پر کہا کہ آسٹریلوی فریق نے جان بوجھ کر بحیرہ جنوبی چین میں چین کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی اور اشتعال انگیزی کی، بھر اس حوالے سے غلط بیانی پھیلائی ۔چین نے اس کی سختی سے مخالفت کی اور آسٹریلوی فریق کے سامنے احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں آسٹریلوی فوجی طیارے کی بے دخلی کے پیش نظر ،چین کا اقدام مکمل طور پر معقول، قانونی اور ملامت سے بالاتر ہے اور یہ قومی خودمختاری اور سلامتی کا جائز دفاع ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم آسٹریلیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی بحری اور فضائی افواج کی کارروائیوں پر سختی سے کنٹرول کرے ، کسی کے پیچھے پیروکار بننے کو روکے اور بحیرہ جنوبی چین میں مسائل نہ پیدا کرے ، دوسروں کو اور خود کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے ۔
Trending
- وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے
- چائنا میڈیا گروپ کی دستاویزی فلم” اخلاص “
- سربیا کے صدر، پہلے سرکاری دورہ چین کے لیے بیجنگ پہنچ گئے
- وزیر اعظم شہباز شریف کی ہانگ چو میں چائنا پاکستان بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت
- موجودہ صدی میں تیزی سے تبدیلیاں رونماں ہو رہی ہیں، چینی نائب وزیراعظم
- وزیرِاعظم شہباز شریف چین کے دورے پر ہانگ چو پہنچ گئے
- چین یونیسکو کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، ڈائریکٹر جنرل یونیسکو
- غیر ملکی ادارے 2026 اپیک چینی سال کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں
- چین میں رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں 287.69 بلین یوان کی غیر ملکی سرمایہ کاری