بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے چینی بحریہ کی ” امن 2025 “کثیر القومی مشترکہ بحری مشق میں شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی فوج کی دعوت پر چینی بحریہ نے 6 سے 11 فروری تک ہونے والی ” امن 2025 ” کثیر القومی مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔بندرگاہ اور ساحل کی سرگرمیوں کے دوران ، چینی بحریہ کے جہازوں اور شریک ممالک کی بحری افواج نے مشاورت ، پیشہ ورانہ تبادلے ، جہاز وں کے دورے اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ مشترکہ بحری مشقوں کے دوران مختلف ممالک کی شریک افواج کے ساتھ مشترکہ انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو، ایئر ڈیفنس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ اس مشق میں شرکت سے چینی بحریہ اور شریک ممالک کی بحری افواج کے مابین تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا گیا ہے اور مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیاگیا ہے ۔ چینی مسلح افواج ہمیشہ کی طرح اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو فعال طور پر پورا کریں گی اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز