لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم برطانیہ کے درمیان گزشتہ سال کے آخر میں کامیاب ملاقات سے چین-برطانیہ تعلقات کی بہتری اور ترقی کے عمل کا آغاز کیا گیا ۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور بہتری کے رجحان کو مستحکم کرنے، بنیادی تنصیبات ، اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری اور صاف توانائی جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان واضح اور تعمیری بات چیت کے انعقاد کے منتظر ہیں تاکہ برطانیہ- چین تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔اپنے دورہ برطانیہ کے دوران وانگ ای نے برطانوی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر پاول سے بھی ملاقات کی اور برطانوی سیکریٹری خارجہ لامی کے ساتھ 10ویں چین-برطانیہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کے اگلے مرحلے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق رائے حاصل کیا۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے، برطانیہ کے توانائی کے تحفظ کے وزیر چین کا دورہ کریں گے اور چین-برطانیہ انرجی ڈائیلاگ کا انعقاد ہو گا۔دوسرا ، برطانوی وزیر برائے امورسائنس، اختراع اور ٹیکنالوجی چین کا دورہ کریں گے اور سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی تعاون پر چین-برطانیہ مشترکہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا ۔ تیسرا، برطانوی وزیر تعلیم چین کا دورہ کریں گے اور چینی اور برطانوی وزرائے تعلیم کے درمیان مشاورت ہو گی۔ چوتھا، چین-برطانیہ مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیٹی، صحت، صنعتی تعاون اور دیگر ادارہ جاتی مکالموں کی تیاریوں کو تیز کیا جائے گا۔ پانچویں، مالیاتی خدمات، صاف توانائی، اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔ چھٹا، گلوبل گورننس، ترقیاتی شراکت داری، موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل، اور سائبر سیکیورٹی میں تعاون کو گہرا کیا جائے گا۔
Trending
- جاپان کا ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس دوبارہ فعال ہو گیا ہے اور تیزی سے کام کر رہا ہے، چینی وزارت خارجہ
- جاپان اور فلپائن کے نام نہاد ” سمندری حد بندی مذاکرات“ غیر قانونی ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- تمام ممالک اپنی ترقیاتی راہ کا آزادانہ انتخاب کرنے کا حق رکھتے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین رواں سال ”شیونگ آن گلوبل گورننس فورم“ کا انعقاد کرے گا، چینی وزیر خارجہ
- وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کا حالیہ دورۂ چین انتہائی کامیاب رہا، چینی وزیر خارجہ
- چین۔پاکستان تعلقات ایک نئی اسٹریٹجک سطح پر پہنچ چکے ہیں، چینی میڈیا
- ”تائیوان کی علیحدگی“ کا راستہ بند گلی کی جانب لے جاتا ہے، چینی وزارتِ دفاع
- محصولات کا مسئلہ ہمیشہ چین اورامریکہ کے تجارتی تعلقات کا ایک اہم مسئلہ رہا ہے، چینی وزارتِ تجارت
- یورپی فریق کو چین-یورپ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو غیر جانب دارانہ انداز میں دیکھنا چاہیے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور پاکستان کی افواج کے درمیان قریبی تعلقات ہیں ، چینی وزارت دفاع