بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اڑتیسویں افریقی یونین سربراہ اجلاس کےلیے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں چین اور افریقہ سمیت “گلوبل ساؤتھ” نمایاں طور پر ابھر رہا ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران، افریقی یونین نے افریقی ممالک کو متحد کیا ہے اور ممالک کے انضمام کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے، علاقائی اور عالمی چیلنجوں کا فعال طور پر جواب دینے، اور “افریقہ کی آواز”بلند کرنے کی قیادت کی ہے جس سے افریقہ کی بین الاقوامی حیثیت اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے. انہوں نے افریقی ممالک اور عوام کو خودمختاری، ترقی اور احیاء کی راہ پر نئی اور بڑی کامیابیوں کے حصول میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 2024 میں چین اور افریقہ کے تعلقات نے بھرپور ترقی حاصل کی ہے ۔ چین افریقہ تعاون فورم کا بیجنگ سربراہ اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا ، چین اور افریقہ نے نئے دور میں چار موسموں پر مبنی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں آگے رہے ۔انہوں نے افریقی رہنماؤں کے ساتھ مل کر چین اور افریقہ کی مشترکہ جدیدکاری کے لئے چھ اہم تجاویز اور “دس شراکت داری اقدامات” پر عمل درآمد کو فروغ دینے اور 2.8 بلین سے زیادہ چینی اور افریقی عوام کو ٹھوس فوائد پہنچانے کی آمادگی کا اظہار کیا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز