بیجنگ (نمائندہ خصوصی) مشرقی جمہوریہ یوراگوئے کی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر برائے امور زراعت و دیہات ہان جون نے یوراگوئے کے دارالحکومت مونٹیویڈیو میں نو منتخب صدر اولیواریس اولسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ دو مارچ کو یوراگوئے کے صدر اولیواریس اولسی نے ایوان صدر میں ہان جون سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر ہان جون نے کہا کہ چین یوراگوئےکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دو طریفہ تعلقات کر آگے بڑھانا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر انداز میں خوشحال بنایا جائے ، لاطینی امریکہ نیز عالمی برادری میں استحکام کو یقینی بنایا جائے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے۔یوراگوئے کے صدر اولیواریس اولسی نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ان کی تقریب حلف کے لیے خصوصی ایلچی بھیجنے کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یوراگوئے کی ہر انتظامیہ چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی ہے۔ یوراگوئے کی نئی حکومت چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے جامع حکمت عملی اور شراکت داری کے تعلقات کو گہرا کرنا چاہتی ہے اور مختلف شعبہ جات میں ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کی حفاظت کرنے کی خواہاں ہے تاکہ مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کام کیا جائے۔
Trending
- چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ پریس اعلامیہ
- ہم لاطینی امریکی ممالک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بہانے بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- امریکی طرز کی بالادستی مکمل طور پر غنڈہ گردی کی سیاست میں تبدیل ہو چکی ہے، سی جی ٹی این سروے
- چینی صدر کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد
- چائنا میڈیا گروپ کا “ سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام
- چین کے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
- پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
- پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ
- محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
- ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل