بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے معیشت کے بارے میں منتخب کاموں کی پہلی جلد شائع ہو چکی ہے اور یہ ملک بھر میں دستیاب ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہشی جن پھنگ کی معاشی فکر نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم حصہ ہے، نئے دور میں معاشی ترقی کے عملی تجربے کا ایک منظم نظریاتی خلاصہ ہےاور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے سوشلسٹ معاشی ترقی کے راستے کی مسلسل جستجو سے تشکیل پانے والا ایک قابل قدر نظریاتی نتیجہ ہے، جو چینی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، بڑے خطرات اور چیلنجوں کا سائنسی طور پر جواب دینے اور ہمہ جہت طریقے سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لئے ایک نظریاتی آلہ فراہم کرتا ہے۔شی جن پھنگ کے معیشت کے بارے میں منتخب کاموں کی پہلی جلد میں نومبر 2012 سے دسمبر 2024 تک معاشی تعمیر پر شی جن پھنگ کے سب سے اہم اور بنیادی کاموں میں سے 74 تحریریں شامل ہیں۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز