اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 2025 میں چین کا انسان بردار خلائی پروگرام ، خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی نیز انسان بردار قمری تحقیق پر مبنی دو بڑے امور کو ٹھوس طور پر فروغ دے گا۔ اس وقت چین کا خلائی اسٹیشن مدار میں مستحکم طور پر فعال ہے اور انسان بردار قمری تحقیق کا منصوبہ بتدریج مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کے بعد ، 4 انسان بردار پروازوں ، 3 کارگو جہازوں کی روانگی ، 4 خلائی جہازوں کی واپسی کے مشنز ، 5 خلاباز عملے اور 15 افراد کے طویل مدتی مدار میں قیام کو منظم اور مکمل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر خلابازوں کی جانب سے گیارہ مرتبہ کیبن سے باہر اور متعدد ایپلی کیشن پے لوڈ آف کیبن آپریشنز انجام دیئے گئے ہیں ، اور خلابازوں کے کیبن سے باہر کی واحد سرگرمی کی مدت کے لئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔2025 ء میں چینی خلائی منصوبے کے تحت 2 انسان بردار مشن اور 1 کارگو خلائی جہاز کی پرواز کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے اور 2 انسان بردار مشنز کے لئے خلاباز عملے کا انتخاب کیا گیا ہے اور متعلقہ تربیت دی جا رہی ہے۔حال ہی میں چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس اور پاکستانی ادارے سپارکو نے اسلام آباد میں باضابطہ طور پر ایک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پاکستانی خلاباز چینی خلابازوں کے ساتھ مل کر اگلے چند سالوں میں قلیل مدتی مشن انجام دینے کے لیے چینی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے
Trending
- چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ پریس اعلامیہ
- ہم لاطینی امریکی ممالک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بہانے بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- امریکی طرز کی بالادستی مکمل طور پر غنڈہ گردی کی سیاست میں تبدیل ہو چکی ہے، سی جی ٹی این سروے
- چینی صدر کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد
- چائنا میڈیا گروپ کا “ سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام
- چین کے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
- پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
- پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ
- محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
- ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام پڑے ہیں؛ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا انتقال کی افواہوں پر ردعمل