واشنگٹن (نیوز ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے 38 ممالک کے15257 شرکاء کیساتھ کیے گئے سرویز کے مطابق، “امریکہ فرسٹ” کی پالیسی امریکہ اور یورپ کے تعلقات پر شدید منفی اثرات مرتب کررہی ہے ، جس کے نتیجے میں روایتی اتحادی ممالک میں امریکہ پر اعتماد کی شرح تیزی سے گر رہی ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق، 62.9فیصد عالمی شرکاء نے “امریکہ فرسٹ” کی پالیسی کو مسترد کیا۔ یورپی شرکاء میں یہ تناسب 67.7 فیصد تک پہنچ گیا۔ یورپی جواب دہندگان میں سے 53.8 فیصد کا خیال ہے کہ امریکہ کی تجارتی رکاوٹیں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔63.9فیصد شرکاء نے امریکہ پر بین الاقوامی معاملات میں “دوہرے معیارات” اپنانے کا الزام لگایا۔ 78.8 فیصد افراد نے امریکی حکومت پر بین الاقوامی معاشی اور مالیاتی تنظیموں کے ذریعے دوسرے ممالک پر معاشی دباؤ ڈالنے کی مذمت کی۔ جی7 ممالک کے 63.9فیصد شرکاء کا ماننا ہے کہ اس پالیسی سے امریکہ اپنے روایتی اتحادیوں کو مزید نظر انداز کرے گا.یہ اعداد و شمار سی جی ٹی این کے جاری کردہ دو عالمی سرویز سے حاصل کیے گئے ہیں، جن میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس جیسے ترقی یافتہ ممالک کے شرکاء کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ، برازیل، چلی، نائیجیریا، متحدہ عرب امارات، ویت نام سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کے جواب دہندگان بھی شامل ہیں.
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم