بیجنگ (نیوز ڈیسک) 6 ماہ کی تحقیقات کے بعد، چین نے کینیڈا کے چین مخالف امتیازی سلوک کے حوالے سے تحقیقات کے نتائج جاری کیے.جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے گزشتہ سال چین سے درآمد کی جانے والی برقی گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات کا نفاذ امتیازی پابندیاں ہیں، جس سے عام تجارتی نظام متاثر ہوتا ہے اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔اس نتیجے کی بنیاد پر چین نے قانون کے مطابق کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے ہیں جس کے نتیجے میں ، امتیازی سلوک کے خلاف دنیا کی پہلی تحقیقات کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔چین کی جانب سے کینیڈا کو دیا گیا جواب خود کینیڈا کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہے ۔ گزشتہ سال اگست میں کینیڈا نے اکتوبر سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد اضافی ٹیرف اور چینی اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔اس اقدام کا مقصد امریکہ کے ساتھ تعاون تھا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق کینیڈا کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کا نشانہ صرف چینی مصنوعات تھیں اور اس حوالے سے ان کی تحقیقات مکمل نہیں تھیں۔ اس کے برعکس، تحقیقات کے آغاز سے لے کر نتائج جاری کرنے تک، چینی تحقیقات کا ہر قدم پیشہ ورانہ اور واضح رہا ہے.امتیازی سلوک کے خلاف تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 مارچ 2025 سے کینیڈا کے ریپ سیڈ آئل، آئل کیک اور بینز پر 100 فیصد اضافی محصولات عائد کرے گا اور کینیڈا کی آبی مصنوعات اور گوشت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔چین کینیڈا کی زرعی اور آبی مصنوعات کے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے. ان مصنوعات کے خلاف جوابی اقدامات سے لامحالہ کینیڈا کی برآمدات پر منفی اثر پڑے گا۔کینیڈا کے خلاف چین کا یہ جوابی اقدام ان ممالک کے لیے بھی ایک سبق ہے جو “چائنا کارڈ” کھیلتے ہوئے امریکہ سے مفادات حاصل کرنا سوچتے ہیں۔ سبق یہ ہے کہ اگر وہ قدم بہ قدم امریکہ کی پیروی کرتے ہیں تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے اور اگر وہ چین کے خلاف بے جا کارروائی اختیار کرتے ہیں،توچین کی جانب سے بھرپور جوابی اقدامات کئے جائیں گے .
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات