چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روسی اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین وولوڈین سے ملاقات کی۔بدھ کے روز ملاقات میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین-روس تعلقات عالمی تناؤ اور تبدیلیوں کے موجودہ دور میں سب سے زیادہ مستحکم، پختہ اور اسٹریٹجک نوعیت پر مبنی تعلقات ہیں ۔ چین روس تعلقات کی اعلیٰ سطح کی ترقی کو مسلسل آگے بڑھانا دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے، اور یہ دنیا میں امن کا مستحکم ذریعہ بھی ہے۔ چین اور سوویت یونین، دوسری جنگ عظیم میں بالترتیب ایشیاء اور یورپ کے مرکزی محاذ کے طور پر، جاپانی جارحیت اور جرمن فسطائیت کے خلاف مزاحمت کے دوران بڑی قومی قربانیاں دے چکے ہیں، اور دوسری جنگ عظیم کی فتح میں اہم شراکت دار ہیں۔ دونوں فریقوں کو روایتی دوستی کو آگے بڑھانا چاہیے، اسٹریٹجک اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے، تمام شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، دونوں ممالک کی سیکیورٹی اور ترقی کے مفادات کے دفاع کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، گلوبل ساؤتھ ممالک کے ساتھ متحد ہونا چاہیے، حقیقی کثیرالجہتی پر قائم رہنا چاہیے، اور بین الاقوامی نظم کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم