چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے خدمات میں چین کی تجارت کی ترقی اور چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کی تیاریوں کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔سی آئی ایف ٹی آئی ایس 10 سے 14 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
اس سال 70 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی ادارے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں شرکت کریں گے اور آسٹریلیا پہلی بار میزبان ملک ہوگا۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ فی الحال ، تقریباً 2،000 کاروباری ادارے آف لائن نمائش میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جس میں تقریباً 500 فارچیون 500 اور صنعت کے معروف کاروباری ادارے شامل ہیں ، جو خدمات کی تجارت میں سرفہرست 30 ممالک اور خطوں میں سے 27 کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ 100 سے زائد کمپنیاں 190 سے زائد نئی مصنوعات لانچ اور اپنے شعبوں میں نئی کامیابیوں کا اعلان کریں گی ۔
اس سال کی پہلی ششماہی میں، چین کی خدمات کی مجموعی درآمد اور برآمد 3.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکی ہے ، جو اسی مدت میں سال بہ سال 8 فیصد کا اضافہ اور ایک نیا ریکارڈ ہے
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم