چینی صدر شی جن پھنگ سے2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین کے شہر تھیان جن میں موجود آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پشین یان نے ملاقات کی۔ہفتہ کے روزدونوں رہنماؤں نے چین اور آرمینیا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور آرمینیا کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ فریقین کو مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے حامل”بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کرنی چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جائیں۔ چین شنگھائی تعاون تنظیم میں آرمینیا کی شمولیت کی حمایت کرتا ہے اور حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے کے لئے آرمینیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ پشین یان نے کہا کہ اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام سے آرمینیا چین تعلقات کو اعلیٰ سطح پر فروغ ملے گا۔ آرمینیا ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کو وسعت دینے، بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قریبی تعاون برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات