چین کی وزارت تجارت اور کسٹمز ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا جس میں الٹرا ہارڈ میٹریلز، ریئر ارتھ کے آلات ،اس کے خام مال اور معاون مال، ہولمیم سمیت 5 قسم کی میڈیم اور ہیوی ریئر ارتھ ، لیتھیم بیٹریوں اور مصنوعی گریفائٹ اینوڈ مواد سے متعلقہ اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ پابندیاں 8 نومبر سے رسمی طور پر نافذ العمل ہوں گی۔جمعرات کے روز
وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق، مذکورہ اشیاء میں واضح طور پر فوجی اور سول دونوں استعمال کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ چین نے قوانین و ضوابط کے مطابق برآمد کنٹرول کے اقدامات نافذ کیے ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر رائج طریقہ کار کے مطابق ہیں۔ اس اقدام سے قومی سلامتی اور مفادات کے بہتر تحفظ اور عدم پھیلاؤ کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی بہتر انجام دہی میں مدد ملے گی۔ چینی حکومت دنیا بھر میں صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔ یہ اقدام کسی بھی خاص ملک یا خطے کے خلاف نہیں ہیں۔قانون اور ضابطہ کار کے مطابق برآمدی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اجازت دی جائے گی
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز