بیجنگ : چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ نے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ چین۔یورپ مال بردار ٹرین سروسز کی سالانہ تعداد 2016 میں 1702 ٹرینوں سے بڑھ کر 2025 میں 20 ہزار 22 ٹرینوں تک پہنچ گئی، جو دس برس کے دوران 10.8 گنا اضافہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں اوسط سالانہ شرح نمو 31.5 فیصد رہی، جبکہ 2020 سے اب تک ہر سال چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد برقرار رہی ہے۔اس وقت چین کے 129 شہروں سے چین۔یورپ مال بردار ٹرین سروسز چلائی جا رہی ہیں، جو یورپ کے 26 ممالک کے 236 شہروں تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔ اس نیٹ ورک کا دائرہ کار بنیادی طور پر پورے یوریشیائی خطے تک پھیل چکا ہے۔چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کے مطابق رواں سال 10 جون تک چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ کنٹینرز کی مجموعی ترسیل بھی 10 لاکھ ٹی ای یو سے زیادہ ہو گئی ہے، جو اسی مدت کے دوران ایک نیا تاریخی ریکارڈ ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت