بیجنگ : ستمبر 2021ء میں، جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے صوبہ شان شی کے شہر یولین کے دورے کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سوئی دے ضلعی کمیٹی کے سابق دفتر کا بھی دورہ کیا۔ نمائش ہال میں ایک جملہ نمایاں طور پر آویزاں تھا: "اپنا رخ مضبوطی سے عوام کی جانب رکھو۔”شی جن پھنگ نے اس جملے کو دیکھتے ہوئے مقامی لہجے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے "مضبوطی اور درست انداز میں۔” اپنے والد شی چونگ شون کے آبائی علاقے کی مقامی بولی کو یاد کرتے ہوئے ان کے لہجے میں گہری محبت اور جذبات جھلک رہے تھے۔صدر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ "ملک ہی عوام ہیں اور عوام ہی ملک ہیں۔ ملک کو حاصل کرنا اور اس کی حفاظت کرنا دراصل عوام کے دلوں کی حفاظت کرنا ہے۔”انہوں نے اپنے والد کی نصیحت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شی چونگ شون اکثر کہا کرتے تھے ” چاہے تم کتنے ہی بڑے عہدے پر پہنچ جاؤ، عوام کی خلوص کے ساتھ خدمت کرنا اور ان کے بارے میں دل سے سوچنا کبھی نہ بھولنا۔ عوام سے رابطہ برقرار رکھنا اور ان کے قریب رہنا۔”یہ ایک باپ کی گہری محبت کا اظہار بھی ہے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان میں نسل در نسل منتقل ہونے والے اس عزم و جذبے کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ وابستہ رہیں اور ان کی خدمت کے لیے ثابت قدم رہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت