بیجنگ:چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این نے دنیا کے انٹر نیٹ صارفین کے لیے ایک سروے کیا جس میں 79.5 فیصد شرکاء نے کہا کہ چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین کا مضبوط محافظ اور معمار ہے۔سروے کے مطابق 83.3 فیصد شرکاء نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپونے ثابت کیا کہ چینی مارکیٹ اور صنعتی چین عالمی کاروبار کے لیے کتنی پرکشش ہیں ۔ 82 فیصد شرکاء نے کہا کہ یہ ایکسپو عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحاکم اور روانی کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی تجارتی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک قیمتی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ 66.8 فیصد شرکاء نے کہا کہ ایکسپو نے عالمی اے آئی ٹیکنالوجی اور صنعتی چین کے امتزاج کے لیے اہم بین الاقوامی تعاون اور تبادلے کا پلیٹ فارم قائم کیا ہے جب کہ 86.4 فیصد شرکاء نے کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر سب کے مفاد میں ترقی کے نئے ماڈل تخلیق کر رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لیے کس قدر پرعزم ہے۔یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر شائع کیا گیا، اور 24 گھنٹوں میں 4753 انٹر نیٹ صارفین نے اس میں حصہ لیا ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز